کمٹہ5؍جون (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا کے مسلمانوں کے متحدہ پلیٹ فارم نارتھ کینرا مسلم یونائٹیڈ فورم کی ایک اہم نشست کمٹہ کے مدرسے میں منعقد ہوئی۔ مجلس انتظامیہ کی اس میٹنگ کی صدرات فورم کے صدر جناب امتیاز شیخ نے کی ۔ مولانا سعود بنگالی کی تلاوت کلام پاک سے نشست کاآغاز ہوا۔ جنرل سکریٹری فورم محسن قاضی نے مہمانوں کا استقبال کیا اوراس نشست کا مقصد بیان کرتے ہوئے فورم کو مستحکم اور عوامی مفاد کے لئے سرگرم عمل رکھنے کے لئے اراکین سے تجاویزپیش کرنے کو کہا ۔ اس کے بعدصدر جلسہ اوراراکین اجلاس کی طرف سے کچھ اہم منصوبے اور تجاویز پیش ہوئے۔ ان پر سیر حاصل بحث و گفتگو کے بعدمناسب فیصلے کیے گئے۔ نئی مجلس انتظامیہ اور مجلس عہدیداران کی تشکیل کے بعد یہ پہلی باقاعدہ میٹنگ تھی۔ جس کا اہم ترین ایجنڈا اس فور م کو ضلع کے مسلمانوں کے لئے مزید فعال اور متحرک بنانا تھا۔